قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری،ارکان کی گرما گرم تقریریں



اسلام آباد( 24نیوز ) قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے،اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کررہے ہیں،ارکان اسمبلی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما،سابق وزیر خارجہ  حنا ربانی کھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں کا ماحول دیکھ کر بعض اوقات آنے کا دل نہیں کرتا۔ا ایسا لگ رہا ہے بجٹ پر بحث کم ماضی کی الزام تراشیوں پر زیادہ  ہوتی ہے،یہاں پر دیکھا ایک وزیر نے کسی کو تھپڑ مار دیا کہا گیا انصاف نہیں ملا ۔ وزیر اعظم نے کہا گریبان سے پکڑ کر گھسیٹو ۔جب وزرا اور وزیر اعظم ایسا کریں گے، عام آدمی کا کیا حال ہو گا؟

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر مذاق ہو رہا ہے ،ایوان میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیا جاتا۔ بار بار کہا جا رہاہے ملکی معیشت آئی سی یو میں ہے سمجھ سے بالا تر ہے کہ ملک میں کس طرح کی روایات پروان چڑھائے جا رہے ہیں، 3 بچوں کی ماں ہوں ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر پریشان ہوتی ہوں کہ ہر ایک نے دوسرے کو گریبان سے پکڑا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer