دوسری شادی کے خواہش مند افراد کیلئے بُری خبر

دوسری شادی کے خواہش مند افراد کیلئے بُری خبر


اسلام آباد(24نیوز) صرف بیوی کی اجازت کافی نہیں۔ دوسری شادی کرنی ہے تو مصالحتی کونسل سے اجازت لینا ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

دوسری شادی کرنے والوں کےلیے بری خبر آگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیے مصالحتی کونسل سے اجازت لینا ضروری قرار دے دیا۔

عدالت نے یہ فیصلہ آزادکشمیر کے رہائشی لیاقت علی میرکی بریت کےخلاف پہلی بیوی کی اپیل پرسنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کردے تو دوسری شادی پرمسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق سزا اور جرمانہ ہو گا۔ 

لیاقت علی میرنے 2011 میں دلشاد بی بی سے پسند کی شادی کی۔ 2013 میں بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیرشادی کرنے پرلیاقت علی میر کوایک ماہ قید اور5 ہزارجرمانے کی سزا سنائی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی میر کوبری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے۔ اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔ نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے۔ عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کے کیس کا فیصلہ کریں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔