پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ جانئے

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ جانئے


24نیوز: پاکستان کی فائنل مرحلے تک رسائی کے اگر مگر کی تکرار شروع غلطی کی گنجائش نہیں سب سے جیتنا ہے اور بارش نہ ہونے کی دعا بھی کرنی ہے۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے ٹیم اور قوم دونوں کا مورال ڈاون تھا،  جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین فتح نے فائنل تک رسائی کے سپنے آنکھوں میں جگا دیئے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے اپنے اگلے تینوں میچ جو نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں جیتنے ہیں جبکہ دوسری جانب قسمت جی دیوی کا پاکستان پر مہربان ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ بارش کے باعث پاکستان کا کوئی بھی میچ منسوخ ہوتا ہے تو شاہینوں کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جائے گی۔

پاکستان اگر اپنے تمام میچز جیتتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 11 پوائنٹس ہو جائیں گے مگر ضروری ہے کہ ٹاپ فور ٹیموں کے آنے والے نتائج بھی پاکستان کے حق میں ہوں انگلینڈ اگر آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور انڈیا کے خلاف کسی 2 میچز میں  شکست سے دوچار ہوتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ میچ جیتتا ہے تو پھر شاہینوں کے سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوگی مگر اس کے لئے دعووں کے برعکس دعاؤں کے ساتھ ساتھ گراونڈ میں سو فیصد بھی دینا ہوگا جب ہی فتح کا تاج شاہینوں کا مقدر بنے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔