قطر کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

قطر کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان


24نیوز: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرے گا،  قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے،  قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ ڈالر تو اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کرائے جائیں گے جبکہ کچھ ڈالر پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی صورت میں ہوں گے۔

نئی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے اپنے ٹویٹ میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔ 

قطر کے امیر کے گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تاہم اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ذکر نہیں تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔