روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا


کراچی(24نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر سولہ پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 99 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، برطانوی پاونڈ دو سو روپے کا ہو گیا۔

ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر مین اضافہ دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 157 روپے 10 پیسے تک فروخت ہوا  تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کے اضافے سے 156 روپے 99 پیسے رہی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے. انٹر بینک مارکیٹ میں یورو بھی ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے 85 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے 24 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 7 پیسے کا ہو گیا.

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے 90 پیسے رہ گئی تاہم یورو ایک روپے مہنگا ہو کر 178 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہو کر 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔