بھارتی جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

بھارتی جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب


نیو یارک(24نیوز)امریکہ نے بھارت میں مذہبی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی،بھارتی جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی ابتر صورتحال اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندو تنظیموں کی طرف سے اقلیتوں پر حملے ملک میں تشدد کو مسلسل ہوا دے رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ2018 میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ہندو تنظیموں کی طرف سے اقلیتی برادریوں خصوصاً مسلمانوں پرحملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نہ صرف اقلیتوں ،پسماندہ طبقوں اور حکومت کے نقادوں پر حملوں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی بلکہ اکثر اس نے ملزموں کو قانونی کارروائی سے بھی بچایا۔ بھارت میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کے ارکان نے جانبدارانہ اقدامات کئے جن سے اقلیتی مسلمانوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مسلم شناخت کے حامل بھارتی شہروں کے نام تبدیل کئے جانے کی تجاویز خصوصاً الہ آباد کا نام پریا گرج رکھنے کی تجویز کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان تجاویز کا مقصد بھارتی تاریخ سے مسلمانوں کی خدمات کو مسخ کرنا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer