مکی آرتھرخودکشی کاسوچنےپرمجبور کیوں ہوئے؟ حیران کن انکشاف

مکی آرتھرخودکشی کاسوچنےپرمجبور کیوں ہوئے؟ حیران کن انکشاف


لندن ( 24 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ورلڈ کپ میں ٹیم کی پےدرپے شکستوں سےمایوس ہوکرشدید ذہنی دباؤ کا شکارہوگئے۔

مکی آرتھرکہتےہیں کہ وہ بھارت کیخلاف میچ ہارنےکے بعد خود کشی کرنے کا سوچ رہے تھے، انہوں نےیہ انکشاف جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کےبعد پریس کانفرنس کےدوران کیا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں تین میچ ہارنے کےبعدان پربہت دباؤ تھا،  کھلاڑیوں کومیڈیا اورسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان ٹیم اوروہ گزشتہ دوہفتے میں بہت برے دورسے گزرے، کھلاڑی کئی دن تک سوبھی نہیں سکے۔