ہیپی برتھ ڈے میسی۔۔

ہیپی برتھ ڈے میسی۔۔


(24 نیوز) ارجنٹینا اور بارسلونا کلب کےعظیم کھلاڑی لیونل میسی آج اپنی32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ارجنٹینااوربارسلونا فٹبال ٹیم کے سپر اسٹارکھلاڑی لیونل میسی 24 جون 1987کو ارجنٹیناکےشہرروزاریو میں پیداہوئے۔ فٹ بال کاجنون میسی کوبچپن سےہی اس کھیل کی جانب لےآیا۔  یہی وجہ ہےکہ چھوٹی سی عمر میں اس عظیم کھلاڑی نے بڑے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ میسی نے صرف 13 سال کی عمرمیں فٹ بال کلب جوائن کیا۔

میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب بارسلونانے6 لیگ ٹائٹل، 3 چیمپئنزلیگ، 2اسپینش کپ، 2 یورپین سپرکپ، 6اسپینش سپرکپ اور 2 دفعہ ورلڈکلب کپ کےٹائٹل اپنے نام کیے۔ میسی نے13 سے 16 برس کے درمیان 466 میچ کھیل کر381گول اسکورکیے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ 2010ء اور 2011ء میں فیفا "بیلن ڈی اور" کا اعزازحاصل کیا۔ 2010-2011 میں میسی نےیوئیفاکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈبھی جیت لیا۔

فٹ بال کلب سےاپنےکیریئر کا آغاز کرنے والےمیسی کا شمار دنیائے فٹ بال کے اول درجے کے کھلاڑیوں میں کیا جاتاہے۔