فرانس، شدید گرمی کے باعث ہائی الرٹ جاری

فرانس، شدید گرمی کے باعث ہائی الرٹ جاری


(24 نیوز) فرانس میں شدید گرمی کےنتیجے میں ملک بھر ہائی الرٹ کردیا گیاجبکہ حفاظتی ٹیمیں بھی سرگرم ہوگئی ہیں۔

فرانس میں شدید گرمی نےڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث پیرس سمیت متعدد علاقوں کواورنج زون قرار دے دیا گیا ہےجبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی سے تجاوز کر کے 47 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ فرانس کے بڑے شہروں میں عمارات صبح سورج طلوع ہوتے ہی تندور کی شکل اختیار کرجاتی ہیں، گرمی سے بچنے کیلئے لوگ پارکوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں.

دوسری جانب لوگوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت بھی مسلسل کی جارہی ہے۔ اس سےقبل سال 2003 میں بھی ایسی ہی شدید گرمی پڑی تھی جس کے باعث 15 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔