سیاست میں تیزی، اسٹاک مارکیٹ پھرمندی کاشکار

سیاست میں تیزی، اسٹاک مارکیٹ پھرمندی کاشکار


کراچی(24 نیوز)سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کوایک بارپھرمندی کاشکارکردیا، ہنڈرڈ انڈیکس ساڑھے چھ سو پوائنٹ گر گیا، کاروبار بھی 39 فیصد کم ہوا، سرمایہ کاروں کے 96 ارب روپے ڈوب گئے۔ انڈیکس چھ سو ترپن پوائنٹ کی کمی سے چونتیس ہزارچارسواکہترپربندہوا۔

ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے دباؤ سے مندی بڑھتی ہی رہی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چھ سو تریپن پوائنٹ کی کمی سے چونتیس ہزار چار سو اکہتر پر بند ہوا،  شئیرز کی خرید و فروخت میں انتالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر سات کروڑ ستاسی لاکھ شئیرز کا کام ہوا، تین سو سنتیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، صرف چھیالیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ دو سو تہتر کی قیمت کم ہوئی، شئیرز کی مجموعی مالیت چھیانوے ارب چالیس کروڑ روپے کی کمی سے انہتر کھرب سرسٹھ ارب روپے رہ گئی۔