صارفین ہو جائیں ہوشیار گیس کو مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں

صارفین ہو جائیں ہوشیار گیس کو مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں


اسلام آباد(24 نیوز) حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد تک اور کمرشل صارفین کے لیے اکتیس فیصد تک اضافے کی سمری تیار کر لی ہے فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں کم سے کم پچیس فیصد اور زیادہ سے زیادہ دو سو فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔ماہانہ50 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 25،100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس50 فیصد جبکہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلیے 75 فیصد گیس مہنگی کرنے کی تجویزہے۔

ماہانہ300 یونٹ والےصارفین کیلیے 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس150 فیصد اور 400یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ 

ماہانہ 285 روپے بل ادا کرنے والے صارفین کے بل میں 137 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے پانچ سو بہتر روپے ماہانہ گیس کابل ادا کرنے والے صارفین کے بل میں 637 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ایسے صارفین جن کا،ماہانہ بل 2305 روپے آتا ہے اب ان کا بل 4900 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ 3579 روپے بل ادا کرنے والے صارفین کو اب 4406 روپے اضافے کے ساتھ 7995 روپے ماہانہ گیس کا بل ادا کرنا پڑے گا 13508 روپے ماہانہ والے صارفین کے لیے 865 روہے اضافے جب کہ 31573 روپے ادا کرنے والے صارفین کا گیس بل اب 6039 روپے کمی کے ساتھ 25 ہزار 5 سو 34 روہے ہوجائے گا ۔

گیس قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 175 ارب روپے کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔ اوگرا نے چند روز قبل گھریلو صارفین کے لیےگیس کے نرخوں میں دو سو چار فیصد تک اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا ۔ موجودہ حکومت گیس کے نرخوں میں پہلے ہی ایک سو تینتالیس فیصد تک اضافہ کر چکی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer