سعودی عرب نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنا دی


ریاض ( 24 نیوز ) سعودی عرب نےمنفرداقامہ کےامیدواروں سےآن لائن درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  ویزوں کی ایک قسم کودائمی منفرداقامہ کا نام دیا گیا ہےجس کے تحت صرف ایک بار8لاکھ ریال فیس وصول کی جائےگی۔  مقررہ شرائط پوری کرنے پریہ دائمی اقامہ جاری ہوگا۔ منفرداقامہ کی دوسری قسم کی مدت ایک سال ہوگی۔ ایک سالہ منفرداقامےکی فیس ایک لاکھ ریال سالانہ ہوگی۔ ایک سالہ منفرد اقامے کے حقوق، عام اقامہ رکھنے والوں کے حقوق سے زیادہ ہوں گے۔

منفرداقامہ رکھنے والےاپنےرشتہ داروں کےلئے وزٹ ویزوں کا اجرا کراسکیں گے۔ منفرد اقامے کا حامل شخص حسب ضرورت گھریلوعملہ درآمد کرسکےگا۔  رہائشی، تجارتی اور صنعتی مقاصدکیلئےجائیدادخریدنےکامجازہوگا۔

منفرد اقامہ رکھنےوالوں کوبہت سے حقوق سعودی شہریوں والےحاصل ہونگے۔  تاہم سعودی شہری سےشادی پراقامےکاحق نہیں ملےگا۔ سعودی شہری سےشادی کے بعدمنفرداقامہ کیلئےمرکزسےرجوع کرناہوگا۔