رحمان ملک بھی قانون کی گرفت میں آ گئے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رحمان ملک بھی قانون کی گرفت میں آ گئے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر


لاہور(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق خدائی خدمت گار محمود اختر نقوی نےسابق  وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دوہری شہریت پر2013 کا سینیٹ الیکشن لڑا۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں:چیف جسٹس
 
عدالت نے دوہری شہریت پر رحمان ملک کی سینیٹرشپ منسوخ کی، رحمان ملک نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انتخاب میں حصہ لیا۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رحمان ملک کیخلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرکے کارروائی کی جائے۔