سب جانتے ہیں نیب سندھ اور پنجاب میں کیا کر رہا ہے: شرجیل میمن


 کراچی(24نیوز) سندھ حکومت کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میں کرپشن ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا سب کو معلوم ہے نیب سندھ میں کیا اور پنجاب میں کیا کر رہا ہے۔ پھر بھی عدالت کے حکم پر سرتسلیم خم رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت بند کمرے میں ہوئی۔ میڈیاسے غیررسمی گفتگومیں نئے میڈیکل بورڈ کے سوال پرشرجیل میمن نے کہا چیف جسٹس نے میڈیکل بورڈسے متعلق جو کہا قبول ہےعدالت کاحکم سرآنکھوں پرہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نیب سندھ افسروں پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام
 
چیئرمین نیب کی جانب سے بلاتفریق کرپشن کیخلاف کارروائی سے متعلق سوال پرشرجیل میمن نے کہا دنیا کو پتا ہےکہ نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کررہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نےچئیرمین نیب کو طلب کرلیا
 
ملزم انعام اکبرکے وکیل نے کہا ریفرنس میں بہت سے حقائق عدالت سے چھپائے گئے ہیں۔ میڈیا کمیشن کی رپورٹ کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر ملزم انعام اکبر کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔