دنیا کی تباہی کے حوالے سے ناسا نے بھی خبردار کر دیا


24نیوز: امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ 22 ستمبر 2135 میں جمعرات کے دن ایک سیارچہ زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس سیارچے کے ٹکرانے سے زمین پر ایسا دھماکہ ہوگا جو کسی نیوکلیئر بم سے کم نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی ناسا حکام یہ بھی کہنا ہے کہ اس سیارچے کو زمین پر گرنے سے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

 اس دفاعی حکمت عملی کی مدد سے اس سیارچے کو یا تو خلا میں ہی تباہ کر دیا جائے گا یا کم از کم اس کے گرنے سے زمین پر ہونے والی تباہی کو کم کیا جاسکے گا۔