"واہ لیڈرشپ واہ" ماروی میمن قیادت پر برس پڑیں


 لاہور(24نیوز) پاکستان شاید اس وقت سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس میں سب اہم بات موجودہ سیاست دانوں کچے چٹھے کھلنا ہے جبکہ دوسری بات احتساب کا شکنجہ ہے۔ تیسرے چیز جو اس کا حصہ ہے وہ عدالتیں ہیں۔

ضرور پڑھئے:نہال ہاشمی کے ستارے ایک بار پھر گردش میں آ گئے
 
اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے ایک طرف اسحاق ڈار اپنا رونا رو رہے تھے جبکہ بہت سے سیاست دانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ لیکن ایک ایک کر کے سبھی خاموشی کے تالے توڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کیا نواز شریف اب جیل میں بیٹھ کر پارٹی چلائیں گے؟ 

بلاشبہ سیاست دان اپنی بے عزتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرتے۔  اسحا ق ڈار کے بعد ماروی میمن بھی بول پڑی ہیں۔ انھوں  ٹویئٹر پیغام میں قیادت پر تنقید کی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا  سزا کسی اور کو ساتھ میں انھوں  نے "واہ لیڈر شپ واہ" بھی لکھا۔

ماروی میمن نے کہا کہ  جرم میں ہمیشہ شریک جرم اور جرم پر اکسانے والے ہوتے ہیں۔ ان کو بے نقاب اوران کا حساب پہلے کرنا چا ہیے۔ 

اس حوالے سے انھوں سیاست میں اور ہونے والی بے عزتی کا بھی ذکر کیا جب کہ ساتھ میں یہ بھی کہا  کہ سیاست انسان ہمیشہ عزت کے لیے کرتا ہے۔