نہال ہاشمی کے ستارے ایک بار پھر گردش میں آ گئے


کراچی (24 نیوز) سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ پیر کے روز نہال ہاشمی پر ایک بار پھر سے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

24 نیوز کے مطابق نہال ہاشمی ایک بار پھر سے سپریم کورٹ کی پکڑ میں آ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کے روز ان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ جس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا نواز شریف اب جیل میں بیٹھ کر پارٹی چلائیں گے؟ 

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرایا گیا تھا جس کو سپریم کورٹ نے غیر تسلی بخش قرار دیا تھا بلکہ مسترد کر دیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہت زیادہ تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے جو کارڈ لسٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق پیر کے روز نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

پڑھنا نہ بھولئے: نقیب قتل کیس: ایس ایس پی راؤ انوار نے بیان ریکارڈ کرا دیا، چشم کشا انکشاف
 
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی اس بنچ کی سماعت کرے گا جبکہ پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔