پی ایس ایل فائنل،کل جذبہ گائے گا،جنون ناچے گا

پی ایس ایل فائنل،کل جذبہ گائے گا،جنون ناچے گا


کراچی ( 24نیوز ) کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی، کیپنگ، فیلڈنگ، مصباح کی تحمل مزاجی، باولرز کے تباہ کن حملے،بلے بازوں کے چوکے چھکے،ہر بال پر شور شرابا، کبھی خوشی تو کبھی غم، کبھی ہاہا تو کبھی تھو تھو۔ جی ہاں ایسا ہونے جارہا ہے کل کراچی میں۔جہاں جنون ناچے گا قومی جذبہ گائے گا،ہونے جارہا ہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل ٹاکرا جس میں پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئنز ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی، مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈیرن سمی کی پشاور زلمی ٹرافی جیتنے کی آخری جنگ لڑیں گی۔
کراچی والے کل 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی دوبارہ میزبانی کے لئے ہیں تیار ہوچکے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، نیشنل اسٹیڈیم عام لوگوں کیلئے بند کردیا گیا، جس کے پاس پاس ہوگا وہی اسٹیڈیم کے اندر جاسکے گا۔
پی ایس ایل فائنل میچ میں شرکت کے لئے کل بارہ بجے سے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم کے گیٹ کھولیں جائیں گے، اسٹیڈیم کا مکمل کنٹرول سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے سنبھال لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی بھی لی گئی ہے ۔

پی ایس ایل فائنل:کراچی نے استقبال کیلئے بازو کھول دیے
دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹریفک پولیس کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، کرکٹ کے دیوانوں کیلئے 5 مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی، فائنل کے دن 1600 اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالیں گے، شہریوں کی سہلوت کے لئے پہلا ڈائی ورڑن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، کارساز سے عام ٹریفک کا داخلہ بالکل بھی نہیں ہوسکے گاصرف شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک جانے کی اجازت ہوگی۔
یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب اسٹیڈیم جانے والا ٹریک بھی بند ہوگا، گاڑیوں کو گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 کی طرف موڑ دیا جائے گا، نیوٹاو¿ن سے اسٹیڈیم جانیوالی سڑک پر بھی عام ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی صرف اسپتال جانے والے مریض، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اورایمبولینسیں جاسکیں گی، ڈالیما روڈ بھی عام ٹریفک کےلئے بند ہوگی، رہائشی شناختی کارڈ دکھا کر جاسکیں گے، عام ٹریفک ڈرگ روڈ کی طرف موڑدی جائے گی، نیپا چورنگی سے جیل روڈ کے راستے پر بھی صرف علاقہ مکینوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی، شائقین کرکٹ اردو یونیورسٹی گراو¿نڈ اور بیت المکرم مسجد سے شٹل سروس کے ذریعے میچ دیکھنے جاسکیں گے۔
دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں،دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز سرویوین رچرڈ بھی پاکستانیوں کے رنگ میں رنگ گئے، کہتے ہیں آئندہ پی ایس ایل کے مزید میچز بھی پاکستان میں ہوں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ سرویوین رچرڈ کو کرکٹ کی محبت نے پاکستان آنے پر مجبور کیاتو مایہ ناز بلے باز سرویوین رچرڈ معین خان اکیڈمی پہنچ گئے،نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔
میڈیا سے گفتگو میں ویوین رچرڈنے کہا پاکستان میں کرکٹ کی نرسری دیکھ کر خوشی ہوئی،لاہور اور کراچی سے بڑی یادیں وابستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ مزید کرکٹرز کو بھی کہتا ہوں کہ یہاں آئیں،مستقبل میں پی ایس ایل کےمزیدمیچز پاکستان میں ہوں گے،سر ویوین رچرڈ کو اپنے درمیان پا کر نوجوان کھلاڑی بھی خوش نظر آئے ،اور کراچی میں کرکٹ کے بند دروازے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔
یاد رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے کے باوجود ویوین رچرڈ اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے ہیں جس سے پاکستانیوں کے جذبے کو مزید پختہ کردیا ہے ۔