پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف


لاہور(24نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک کمرے کی تعمیر پر دس لاکھ روپے اضافی خرچ کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق دوہزار سولہ میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پچیس ہزار اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایاگیا تھا۔ جس کے لیے سولہ ارب روپے مختص کیے گئے۔

 وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کو اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا ہدف دیا گیا۔ جس میں ابتک تین ہزار سے زائد کلاس رومز تعمیر کیےجاچکے ہیں۔

 اس منصوبے میں کروڑوں روپے کے فنڈز کے ناجائزہ استعمال ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔جس میں ایک سرکاری کلاس روم کی تعمیر پر دس لاکھ روپے اضافی خرچ کیے جارہے ہیں یعنی مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے میں ایک کمرہ تیار ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حواےلے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔