سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم رستے زخموں پر مرہم رکھنے جلتے ہوئے شام پہنچ گئی

سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم رستے زخموں پر مرہم رکھنے جلتے ہوئے شام پہنچ گئی


دمشق ( 24نیوز ) شام جل رہا ہے، ترکی میں آئے مہاجرین بہتے آنسووں کے ساتھ زندگی کے بکھرے خواب سمیٹنے میں مصروف ہیں،سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم رستے زخموں پر مرہم رکھنے پہنچ گئی۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم پہنچی ترکی اور شام کےبارڈر پرجہاں شام سے آنے والے مہاجرین ترکی میں داخل ہوتے ہیں،آٹھ سو کلو میٹر کے اس بارڈ سے اب تک چالیس لاکھ مہاجرین ترکی میں داخل ہوئے جو مختلف مقامات پر آباد ہیں۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم نے دکھی شامیوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایااورمتاثرین کی آواز بنا، شام کی جنگ اس وقت پچیدہ مسئلہ بن چکا ہے،مارچ دو ہزار گیارہ میں لگنے والی اس آگ نے کئی گھروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے،ہزاروں بچے یتیم،خواتین بیوہ اورگودیں اجاڑچکی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کیا نواز شریف اب جیل میں بیٹھ کر پارٹی چلائیں گے؟
سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیم نے کلس کے گورنر سے بھی ملاقات کی،ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں شام سے آئے مہاجرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے،اقوام عالم کو چاہیے کہ شام میں جاری خانہ جنگی روکنے کے لیے اہم کردار ادا کرے۔
مہاجرین کیمپ میں زندگی کی خوشیاں تلاش کرتے یہ بچے،اپنی آنکھوں میں ایک ہی سوال لیے ہوئے ہیں۔۔کہ ان کے گھرمیں امن کب ہو گا،کب ان کی اپنے شام میں واپسی ہو گی۔