ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی


کراچی(24نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کا اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت رہا، ہنڈرڈ انڈیکس چار فصد اضافے پنتالیس ہزار پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے حجم میں گیارہ فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور حکومت کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان بھی اسی ماہ کے ہونے کے امکان نے بازار میں تیزی اور کاروبار میں اضافہ کر دیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ملکی اداروں کی طرف سے شئیرز کی خریداری بھی بڑھ گئی، ہفتہ کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس ایک ہزار 667 پوائنٹ کے اضافے سے 45 ہزار 30 پر بند ہوا، اوسطا روزانہ 19 کروڑ 30 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 196 ارب 19 کروڑ روپے کے اضافے سے 92 کھرب 61 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

 ہفتہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 2 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ مقامی میوچل فنڈز نے بھی ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے شئیرز خریدے، ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود بڑھائے جانے کے امکانات کے باعث بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔