شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بڑی پیشکش کردی

شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بڑی پیشکش کردی


نوشہر ہ(24نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بلاول بھٹو کو ٹرین فری فراہم کرینگے ۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہا کہ انشاء اللہ نوشہرہ تا مردان ریلوے ٹریک کو دوبارہ فعال کرینگے ،26 تاریخ کو سپاری ٹرین چلائی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بلاول بھٹو کو ٹرین فری فراہم کرینگے ۔ بلاول بھٹو اگر کرپشن کے خلاف نکلتے تو وہ بہت بڑا لیڈر بن جاتا اب زیرو بن گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر اللہ نے چاہا تو چین کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا ،  ریلوے کو دوبارہ کار آمد اور فعال بنایا جائے گا ، رحمان بابا ٹرین ہم نے چلائی تولوگو نے مزاق بنا دیا ، پھر دیکھا کتنا فائدہ ریلوے کو ہوا ،اگلے 6 مہینوں میں ریلوے کا منافع دس ارب تک پہنچائینگے۔

 جون سے پہلے ملک میں چھاڑو پھر کر رہے گا اور اب چور رہے گا یا چوکیدار۔   بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کی ایسی حماقت کی جس سے سارا کیرئیر تباہ کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کی سیاست کو نیست ونابود کردیا ہے، سندھ میں لوگ مجبور ہیں، تحریک انصاف نے وہاں کام نہیں کیا اور کام کیا ہوتا تو جس طرح پورے ملک میں پی ٹی آئی کا جھنڈا بلند ہوا اس طرح سندھ میں بھی ہوتا۔میں برڈ لورہوں کسی کی جان لینے کاسوچ بھی نہیں سکتا'۔

شیخ رشید احمد نے درگئی ٹرین کا افتتاح کردیا ، شیخ رشید احمد بذریعہ ٹرین درگئی کے لئے روانہ ہوگئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer