بھارت سے دوستی کیلئے بے تابی کی ضرورت نہیں:احسن اقبال

بھارت سے دوستی کیلئے بے تابی کی ضرورت نہیں:احسن اقبال


شکرگڑھ(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈر الیون ٹیم حکومت چلا رہی ہے، بھارت سے دوستی کیلئے بے تابی کی ضرورت نہیں۔

ن لیگی رہنما ہروفیسر احسن اقبال نے نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر الیون ٹیم حکومت چلا رہی ہے، یوم پاکستان پر چین اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کو مبارکباد دی،  مودی کے پیغام پر عمران خان نے ٹویٹ کر دی،انڈیا سے دوستی کےلئےبےتابی کی ضرورت نہیں، حالات میں بہتر ی آنے دیں۔

حکومت سفارتی بلوغت سے عاری ہے،اپوزیشن سے حکومتی محاذ آرائی ملک میں بے یقینی کاسبب ہے،حکومت اپوزیشن کی بجائے مہنگائی اورمعاشی بدحالی سے لڑے،بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،حکومت معیشت پر توجہ دے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer