اے این ایف کی کارروائی ٫ کینڈا سے لاہور کروڑوں کی منشیات لانے والا گرفتار

اے این ایف کی کارروائی ٫ کینڈا سے لاہور کروڑوں کی منشیات لانے والا گرفتار


لاہور(24نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سےآنے والے  مسافرسے 2 کروڑ کی کوکین اور میری جونا برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس پنجاب ڈویژن  نے لاہور ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا سےآنے والے دو مسافر سے2 کروڑ کی کوکین اور میری جونا برآمد کرلی،  مسافر خضر محمد شیرازی پی کے798 کے ذریعے ٹورنٹو سے لاہورآیا،لاہور ایئر پورٹ پر سامان کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے1کلوکوکین اور3گرام میری جونا برآمد ہوئی، اے این ایف ذرائع کا کہناتھاکہ برآمد ہونے والی منشیات کی کل قیمت2 کروڑ روپے ہے، مسافر کے ساتھی امجددانیال اور توصیف کوبھی پکڑ لیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ تین رکنی گینگ اور مدد گار افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے قبضہ میں لےکرمزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer