پیسے بچانے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ہزاروں زندگیاں داﺅ پر لگادیں

پیسے بچانے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ہزاروں زندگیاں داﺅ پر لگادیں


عمر کوٹ(24نیوز)محکمہ پبلک ہیلتھ عمرکوٹ کی جانب سے شہریوں کو پانی فراہم کرنے والے فلٹر پلانٹ میں پھٹکڑی کے بجائے مضر صحت کیمیکل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

عمرکوٹ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 66 کروڑ کی لاگت سے فلٹر پلانٹ تعمیر کیا گیا جس کا کام دس سال کے عرصے میں گذشتہ سال مکمل ہوا . اور شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی گئی مگر پلانٹ میں پھٹکڑی کی جگہ مضر صحت کیمیکل استعمال کیا گیا. جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے بھی کی ہے.

محکمہ پبلک ہیلتھ نے چند پیسے بچانے کے ہزاروں شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگا دیں بتایا جاتا ہے اس کیمیکل کی قیمت پھٹکڑی سے کہیں کم ہے. جبکہ پبلک ہیلتھ انجنیئر کرپشن کو چھپانے کے لیے کہتے ہیں کہ انہوں نے آرڈر پھٹکڑی کا دیا مگر کمپنی نے غلط چیز فراہم کی۔ایسے انکشاف کے بعد جوڈیشل میجسٹریت کی نگرانی میں کیمیکل کا نمونہ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer