پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا سڑکوں پر شاندار استقبال

پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا سڑکوں پر شاندار استقبال


کوئٹہ(24نیوز)پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹرافی کے ہمراہ سڑکو ں پر نکل آئی،شہریوں نے پر تپاک استقبال کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کی خوشی کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا اور ٹرافی کے ہمراہ سڑکوں پر نکل پڑے۔اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ستقبال کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور اپنی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں پر گل پاشی کرتے رہے۔

پی ایس ایل 4کی ٹرافی جس بھی شاہراہ سے گزری لوگوں نے ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا۔ پاکستان زندہ باد اور پی ایس ایل زند آباد کے نعرے، شہر کی سڑکوں پر گونجتے رہے ،جس پرکوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اہلیان کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا ۔ 

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہواکیا گیاجس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہوئی تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer