شہر اقتدار میں میراتھن ریس کا انعقاد

 شہر اقتدار میں میراتھن ریس کا انعقاد


اسلام آباد (24 نیوز) شہر اقتدار میں میراتھن ریس کا انعقاد، شہریوں نے بھرپور شرکت کی،  چیمپئن شپ کا ٹائٹل نسیم الدین نے اپنے نام کر لیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

لمبے فاصلے کی مشکل دوڑ میراتھن ریس کا میلہ اسلام آباد میں سجایا گیا۔ میراتھن ریس کا مقصد مقصد معاشرے میں جسمانی ورزش کی اہمیت اور اس کے فوائد اجاگر کرنا تھا۔ میراتھن ریس کی تین کیٹیگریز میں بچوں، نوجوانوں اور سینئر سٹیزنز نے بھرپور حصہ لیا، دامن کوہ کے دشوار گزار راستوں پرتیز دوڑتے ہوئےنسیم الدین نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔

میراتھن ریس میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی خوش اور پر جوش دکھائی دیئے۔میراتھن کے شرکا نےاس منفرد ریس کو خوش آئند قرار دیا۔ ممبر قومی اسمبلی علی اعوان نے شہریوں سے وعدہ کیا آنے والے دنوں میں ایسی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔