بی آرٹی منصوبہ، شہرِگل شہرِ پل میں تبدیل

بی آرٹی منصوبہ، شہرِگل شہرِ پل میں تبدیل


پشاور(24 نیوز)بی آرٹی منصوبہ شہریوں کوسفری سہولت توفراہم کرے گا ہی مگراس منصوبے نے پورے شہرکا نقشہ ہی بدل ڈالا۔

پشاورکو پھولوں کا شہرکہا جاتا تھا جواب پلوں کے شہرمیں تبدیل ہوچکا ہے۔ ہرطرف برج ، کنیکٹنگ پل اورانڈر پاسزکی بھرمارنظرآتی ہے۔ کبھی ان جگہوں پرگرین بیلٹ ہوا کرتے تھےلیکن اب پھولوں کے پارکوں کی جگہ پل ہی پل دکھائی دیتےہیں۔ بی آرٹی کے ستائیس کلومیٹرٹریک پرآٹھ کلومیٹر کے فلائی اوور تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے اس پراجیکٹ کو ناقص منصوبہ بندی قرار دیا۔

شہر کی خوبصورتی دوبارہ بحال کرنے کیلئےانتظامیہ نےگرین بیلٹس دوبارہ بنانے کا وعدہ توکیا ہےلیکن جب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوجاتا یہ وعدہ وفاہوتادکھائی نہیں دیتا۔