ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کوایک ماہ قبل انگلینڈبھیجنے کا فیصلہ

 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کوایک ماہ قبل انگلینڈبھیجنے کا فیصلہ


لاہور (24 نیوز) ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کوایک ماہ قبل انگلینڈبھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کوانگلینڈروانہ ہوگی جہاں تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔   ٹیم کوقبل ازوقت انگلینڈ بھجوانے کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم پانچ مئی سے انگلینڈ کے خلاف  5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز کرے گی۔ یاد رہے ورلڈ کپ کرکٹ30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer