"فاٹا کے لوگوں کو ان کی مرضی کے بغیرکے پی کے میں ضم کیا گیا"



میرعلی (24 نیوز) سربراہ جےیوآئی ایف مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام13سال سے آزمائش سے گزررہے ہیں اور فاٹا والوں کوان کی مرضی کیخلاف خیبرپختونخوامیں ضم کیاگیا ہے۔

میرعلی میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئےجے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا  کہ قبائلی عوام تیرہ سال سے آزمائش سے گزررہے ہیں۔ فاٹاکے لوگوں کوان کی مرضی کے بغیرخیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا ہے۔سی پیک پرکام نہ ہونے کی وجہ سے چین ہم سےناراض ہے، پشاورمیٹرو بنا کرشہر کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔