جشن نوروزکارنگا رنگ میلہ سج گیا، 11 ممالک کی ثقافتوں نے رونق بڑھا دی

 جشن نوروزکارنگا رنگ میلہ سج گیا، 11 ممالک کی ثقافتوں نے رونق بڑھا دی


اسلام آباد(24 نیوز)  جشن نوروزکارنگا رنگ میلہ سج گیا۔ پاکستان سمیت 11 ممالک کی ثقافتوں نے جشن نوروز کی رونق بڑھا دی۔ صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوروزموسم بہارکا ایک خوبصورت تہوارہے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

دلوں کو چھوتی موسیقی،سر ساز کے نرالے انداز، چٹ پٹے کھانوں کی مہک اور رنگا رنگ ملبوسات کے ساتھ  جشن نو روز کے تہوار کو اسلام آباد میں سجایا گیا۔تقریب میں رنگ برنگی مختلف ثقافتوں کےساتھ ساتھ مزیدار گرما گرم چٹخارے دار کھانےبھی موجودتھے۔ غیر ملکی مہمانوں نے بھی پر امن تہوار پر خوشی کے جذبات کے ساتھ پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

جش نوروز میلے کی پر رونق تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نے تمام ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور دنیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معاشی قوت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جشن نوروز کی دلفریب اور دلچسپ تقریب میں شرکا پھولوں سی مہکتی کلیوں کی دل موہ لینے والی پرفارمنسز سے محظوظ ہوتے رہے۔