ملتان، 3 روزہ امن میلہ اختتام پذیر ہوگیا

ملتان، 3 روزہ امن میلہ اختتام پذیر ہوگیا


ملتان (24 نیوز) تین روزہ امن میلہ اختتام پذیر ہوگیا،فیسٹیول میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے، میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملتان میں جشن بہاراں کے رنگ امن کے سنگ میلے کے آخری روز بھی قلعہ کہنہ قاسم باغ رنگ و خوشبو سے معطر رہا، موسم سہانا ہوتے ہی نمائش میں لگے پھول مہک اٹھے، نرم و نازک، قدرتی حسن سے مالا مال گلاب،چنبیلی، گیندا، کنول جیسے دلکش و دلفریب پھولوں کی نمائش دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد میلے میں پہنچی۔

فیسٹیول میں جہاں شہری پھولوں کی نمائش سےلطف اندوز ہوئے وہیں کھانے پینے کے مختلف اسٹالز پر بھی خوب رش رہا، آئس کریم، گول گپے، کولڈ ڈرنکس سے بچے بڑے نوجوان سبھی انجوائے کرتے رہے،، شہریوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوب سراہا۔ فیسٹیول میں ثقافتی اشیاء، گھریلو سجاوٹی اشیاء، کھسے اور ملتانی ثقافتی ملبوسات کو بے حد پزیرائی ملی، دوسری جانب خوبصورت لائٹس سے سجا قلعہ کہنہ قاسم باغ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer