رضوان کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

رضوان کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا


شارجہ(24 نیوز) محمدرضوان کی کریئرکی پہلی سنچری رائیگاں چلی گئی، آسٹریلیانےدوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کوشکست دےدی، شاہینوں نےکینگروزکو285رنزکاہدف دیا،جو مہمان ٹیم نے باآسانی 2وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا، ایرون فنچ ایک سوپچپن رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

شارجہ میں ہوئے دوسرے ون ڈے میں کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔ اوپنر امام الحق خاطرخواہ کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکے اورصفرپر چلتے بنے، شان مسعودصرف 19رنزہی بناسکے۔ محمدرضوان اورکپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اوراسکورآگے بڑھایا۔ محمدرضوان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکورکی اور115رنز کی اننگزکھیلی۔ شعیب ملک 60،حارث سہیل 34،عمراکمل 16،عماد وسیم 19 رنز بناسکے،قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 284 رنز اسکورکئے۔ آسٹریلیا کےرچرڈسن اورکرٹلنائل نےدود،ووکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے شاہینوں کی ایک نہ چلنے دی، اوپنرعثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے 209 رنز کی شراکت قائم کی،عثمان خواجہ 88 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ ایرون فنچ نے دوسرے میچ میں بھی سنچری بناکر پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکالا۔ مہمان ٹیم نے پہلے سنگل ڈبلزسے اسکور آگے بڑھایا پھر جہاں موقع ملا وہاں بے بس پاکستانی باؤلرز کو چوکوں اور چھکوں کا مزہ بھی چکھایا۔

یاد رہے کینگروزنےسیریزمیں2صفرکی برتری حاصل کرلی ہے،سیریزکاتیسرامیچ ستائیس مارچ کوہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer