عمران خان صاحب! میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے: فوزیہ قصوری

عمران خان صاحب! میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے: فوزیہ قصوری


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ماں سمجھی جانے والی اہم خاتون رہنما اور بانی کارکن فوزیہ قصوری نے باقاعدہ طور پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ فوزیہ قصوری کا عمران خان کو اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 2013 کےبعد پارٹی راستے سے دور ہوتی گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کو شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان اور متعلقہ رہنماؤں کو استعفیٰ بھجوا دیا۔ فوزیہ قصوری نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ جناب عمران خان صاحب! میں نے تحریک انصاف میں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے جان کر آپ کو حیرانی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پی اے کنول نعمان کا شہباز شریف کے نام محبت بھرا استعفیٰ 

ان کا کہنا تھا کہ بہرحال اس موقع پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ آپ نے مجھے ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں میں نے انصاف کے اصولوں، میرٹ اور احتساب کے ساتھ اپنا سیاسی کیرئیر بنایا۔ ماضی میں میرٹ، احتساب اور انصاف کے اصول ہماری جماعت کے کلچر میں جڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم 2013سے تحریک انصاف نے جو سمت اختیار کی اس سے مجھے سخت مایوسی ہوئی، اس کے بعد سے تحریک انصاف سے تبدیلی کی امید لگائے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کی خواہشات کی ترجمانی کرتی ہوئی بھی نہیں دکھائی دی۔

پڑھنا نہ بھولیں:ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے تھپڑ کا جواب دیدیا 

فوز یہ قصوری نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی لگام ان الیکٹیبلز کے ہاتھ میں دے دی جن کے خلاف ہم نے اس پارٹی کے آغاز میں آواز اٹھائی تھی۔ ان الیکٹیبلز کے خلاف ہمارے بہت سے کارکنوں نے اپنی جانیں تک بھی قربان کیں۔ اب میں تحریک انصاف کی کسی بھی کارروائی کا دفاع کرنے کا حق نہیں رکھتی لہٰذا میرا باقاعدہ استعفیٰ قبول کیا جائے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead