شہباز شریف نے ایم پی اے کنول نعمان کا ٹوٹا دل جوڑ دیا

شہباز شریف نے ایم پی اے کنول نعمان کا ٹوٹا دل جوڑ دیا


لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ نون کی ناراض رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نےاستعفیٰ واپس لے لیا، کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے شکوے دور کردئیے ہیں۔ پارٹی میں ہوں اور رہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے گزشتہ روز دیا گیا محبت بھرا استعفی واپس لے لیا۔ معروف اداکارہ نے سٹی فورٹی ٹوسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فنکاروں کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کر سکیں اسی لئے استعفیٰ دیا تھا۔ کنول نعمان نے اپنا استعفی واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بیٹی کو کٹہرے میں دیکھ کرنواز شریف جذباتی
وزیرِاعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کنول نعمان میں استعفے میں کہا تھا کہ جنابِ والا! میرے مسائل کسی نے حل نہیں کئے جس کی وجہ سے میں بددل ہو گئی ہوں، میرے چند تحفظات ہیں، آپ کے پاس بھی میرے لئے وقت تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔ان کی جانب سے استعفیٰ پارٹی قیادت کی جانب سے نظر اندازی کی بنا پر دیا گیا تھا۔
حکومتی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان کبھی پارٹی سے ناراض ہوتی ہیں تو کبھی مان جاتی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وہ اب کب تک مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنی وابستگی کو قائم رکھتی ہیں۔