موٹروے پر کسٹمز اور منشیات اسمگلروں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 من چرس برآمد

موٹروے پر کسٹمز اور منشیات اسمگلروں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 من چرس برآمد


 اسلام آباد( 24نیوز) موٹروے پرنیلہ دہلہ انٹرچینج کے قریب کسٹمز اورمنشیات اسمگلروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اسمگلر گاڑی چھوڑکرفرارہوگئے۔ جس سے 6 من چرس برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پرنیلہ دہلہ انٹرچینج کے قریب کسٹمز اورمنشیات اسمگلروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسمگلر گاڑی چھوڑکرفرارہوگئے۔ جس سے 6 من چرس برآمد ہوئی۔ منشیات پشاورسے لاہوراسمگل کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی 11 سالہ بچی انسانی درنگی کا نشانہ بن گئی

 دوسری جانب  لاہور نشتر کالونی کے علاقے عمار بلاک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں بیٹے نے اپنے دوستوں سے اپنے والد نوید پر فائرنگ کروادی، واقعے میں باپ کا دوست جاں بحق جبکہ نوید زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوید کا بیٹا حمزہ فائرنگ کرنے والے کفیل اور ربیع کا دوست ہے۔

پولیس کے مطابق حمزہ کا والد اسے ہمیشہ ان دوستوں سے دور رہنے کی تلقین کرتا تھا۔

پڑھنا نہ بھولیں:پنجاب پولیس خواتین کی لاشوں کی تذلیل کرنے لگی

  حمزہ اپنے دوستوں سے ملنے گیا جہاں انہوں نے فون کر کے حمزہ کے والد نوید کو بلایا۔ نوید اپنے دوست عرفان کے ہمراہ پہنچا تو حمزہ کے دوستوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے نوید شدید زخمی جبکہ عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم تینوں ملزمان فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer