امپائر صرف اللہ، کرپٹ وزیر اعظم کو ہٹانے پر فخر ہے، عمران

امپائر صرف اللہ، کرپٹ وزیر اعظم کو ہٹانے پر فخر ہے، عمران


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے ایک کرپٹ وزیرا‏عظم منی لانڈرنگ پر مجرم ٹھہرایا گیا۔ میرا اور تحریک انصاف کا مؤقف عوامی مفادات کا تحفظ ہے۔ امپائرصرف اللہ ہوتا ہے۔

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ پر مجرم ٹھہرایا گیا جس پر مجھے فخر ہے۔ چار حلقوں کے لیے دھرنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا 

لیگی رہنماؤں کی تنقید پر عمران خان نے کہا کہ کیا ملک لوٹنے والے کا دفاع کرنے والوں کا ضمیر مطمئن ہے۔ فاٹا بل منظور نہ کیا جاتا تو قبائلی علاقوں میں انتشار پھیلتا۔ آج پاکستان کی بڑی جیت ہوئی ہے۔ میرا اور میری پارٹی کا مؤقف عوامی مفادات کا تحفظ ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو سال بعد 31 آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچے، عمران خان نے تقریباً پانچ سال میں صرف 24 مرتبہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اگر ٹھیک ہوتی تو ہر روز آتا۔

پڑھنا نہ بھولیں: عمران خان صاحب! میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فوزیہ قصوری 

فاٹا اصلاحات سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان نے اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں بیٹھ کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ عمران خان اس سے قبل آخری بار 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے۔ قومی اسمبلی ریکارڈ کے مطابق عمران خان گزشتہ پانچ سال میں تقریبا 490 اجلاس میں صرف 24 مرتبہ اجلاس میں شرکت کی۔

ضرور پڑھیں:ضمیر کی آواز

خیال رہے کہ عمران خان بطور رکن قومی اسمبلی 84 ہزار ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ اسمبلی میں شرکت کی صورت میں اجلاس سے ایک دن قبل اور ایک دن بعد تک سیشن الاؤنس کم و بیش 4 ہزار یومیہ بھی لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ تین لاکھ روپے ٹرویل واؤچرز یا 90 ہزار کے ایئرٹکٹ علحیدہ سے ہوتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، اپوزیشن لیڈر 

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےعمران خان کی اسمبلی میں امد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتےآتے۔ عمران خان کو اسمبلی میں آنا چاہیے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead