گھوٹکی، کندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 6 بچے جاں بحق

گھوٹکی، کندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے 6 بچے جاں بحق


  24نیوز : گھوٹکی اورکندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے چھ بچے جاں بحق ہوگئے، میں جاں بحق ہونے والوں میں دوسالہ احسان ملک، ڈیڑھ سالہ غلام محمد اورایک سالہ یامین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اورکندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے چھ بچے جاں بحق ہوگئے، میں جاں بحق ہونے والوں میں دوسالہ احسان ملک، ڈیڑھ سالہ غلام محمد اورایک سالہ یامین شامل ہیں۔دوسری کندھ کوٹ کے گاؤں وزیرخان بجارانی میں 3 سالہ صدوری ، 5 سالہ ریاض اورزاہد زندگی کی بازی ہارگئے۔ اس علاقے میں 15 روز میں خسرہ کے باعث 10 بچے جاں بحق ہو گئے، تین ماہ کے دوران 52 بچے چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں:روزہ دارسحر وافطار میں چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں

دوسری جانب لاہور میں افطار کے دوران زیادہ کھانے سے فوڈ پوائزننگ کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں یکم رمضان سے اب تک سینکڑوں متاثرہ افراد آچکے۔افطارمیں بسیار خوری۔ مہنگی پڑ گئی، سروسزاسپتال میں 900، گنگارام میں 11سوسے زائد مریض آچکے ہیں، یکم رمضان سے جناح اسپتال میں 2ہزارسے زائد مریض آئے  ہیں۔ میواسپتال میں 12سو، جنرل اسپتال میں 6 سومریض آئے۔      

شازیہ بشیر

Content Writer