اسلام آباد (24 نیوز) کون بنے گا ملک کا نگران وزیراعظم؟ شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ملاقات منسوخ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے جج کا نام نہیں دیا جائےگا۔
ضرور پڑھیں:ڈی این اے، 11دسمبر 2019
نگران وزیر اعظم اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ بات چیت کا موضوع بن چکا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے دوران دو ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ جب کہ تیسری ملاقات ابھی ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، قائد حزب اختلاف
ضرور پڑھیں:جرم بے نقاب، 11 دسمبر 2019
قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی بات سے پھر گئے۔ اب اس معاملہ پر ان سے ملاقات نہیں ہو گی۔ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نوید قمر اور شیری رحمان کے نام بھی پیش کر دیئے گئے ہیں۔