بھارت رقم منتقلی کا الزام، نواز شریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

بھارت رقم منتقلی کا الزام، نواز شریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) رقم بھارت منتقل کرنے کا الزام، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

24 نیوز کے مطابق بھارت رقم منتقلی کے الزام پر چیئرمین نیب نے نواز شریف کے نام نوٹس جاری کیا تھا، جس کو ن لیگ کی جانب سے مسترد کیا گیا جبکہ قومی بنک نے بھی اس کے ن لیگ کے مؤقف کو استحکام فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کو کٹہرے میں دیکھ کرمیاں صاحب جذباتی ہو گئے

میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کے نام نوٹس بھجوا دیا ہے اور کہا ہے کہ الزامات قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔ نوٹس کے متن مین لکھا گیا ہے کہ جاوید اقبال 14روز میں معافی مانگیں ورنہ ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead