عیدالفطر پہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد

عیدالفطر پہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستانی عیدوں پر سینماؤں میں اپنی ہی فلمیں دیکھیں گے۔ حکومت نے عیدوں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ عیدوں سے 2روز پہلے اور 2ہفتے بعد تک کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عید الفطر اور عیدالحضیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہو گا جو عید کے دو ہفتوں تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وُڈ حسینہ مادھوری نے شادی کرنے کی وجہ بتا دی 

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی عید سے دو دن پہلے شروع ہو گی جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا مقصد مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ وزارت اطلاعات نے تمام درآمد کنندگان اور فلم ڈسٹریبیوٹرز کو نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عید الفطر پر بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نمائش کے لیے پیش کی جانا تھی۔ تاہم اب پابندی کے بعد یہ فلم عید پر پاکستانی سینماﺅں میں نہیں دکھائی جائے گی۔ ادھر ممکنہ طور پر رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ بھی اس پابندی کی زد میں آسکتی ہے کیونکہ اس فلم نے 29جون کو ریلیز ہونا ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead