سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کوبچوں کا خرچہ نہ دینا مہنگا پڑگیا

سٹیج اداکارطارق ٹیڈی کوبچوں کا خرچہ نہ دینا مہنگا پڑگیا


لاہور( 24نیوز ) بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنےپرسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کودوبارہ گرفتارکرنے کے وارنٹ جاری کردیے، عدالت نےسی سی پی او لاہور کو 18جون تک طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بیوی کوطلاق دینےکےبعد سٹیج اداکارطارق ٹیڈی مشکل میں پھنس گے،فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی کی بچوں کےخرچےسےمتعلق درخواست پرسماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود سٹیج اداکار نےسابق بیوی کوبچوں کا پورا خرچہ ادا نہیں کیا،جس پرعدالت نےسخت اظہار برہمی کیا اورحکم عدولی پر دوبارہ طارق ٹیڈی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نےسی سی پی او لاہورکواداکار کوگرفتارکرنےکا حکم دیا۔

درخواستگزار عاصمہ نےموقف اختیارکیا کہ طارق ٹیڈی سے علیحدگی ہوچکی ہےلیکن عدالتی حکم کےباجود طارق ٹیڈی بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا، عدالت نےسی سی پی او لاہورکو سٹیج ادکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے کمرہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔