بھارتی فوج نے برہان وانی کے قریبی ساتھی کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے برہان وانی کے قریبی ساتھی کو شہید کردیا


مقبوضہ کشمیر( 24نیوز ) بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے قصبہ ترال میں شہید برہان وانی کے قریبی ساتھی ذکریا موسی ٰ کو بھی شہید کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی کے قصبہ ترال میںنام نہاد آپریشن کے نام پر اشتعال انگیز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں2 کشمیریوں کو شہید کردیا جس میں ذاکر موسیٰ بھی شامل ہیں،  ذکریا موسی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ، شہید کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اور آج انکی نماز جنازہ متوقع ہے، شہید ذاکر موسیٰعظیم نوجوان حریت پسند کشمیری برہان وانی کے قریبی ساتھی تھے۔

دوسری طرف مقبوضہ وادی کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، کرفیو پلوامہ میں واقع قصبہ ترال میں نام نہاد فوجی آپریشن کے دوران نوجوان کی شہادت کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر لگایا گیا ،متعدد شہروں میں کیبل نیٹ ورک ، موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER