حیوانیت کی انتہا، باپ نے بیٹی سے شادی رچالی

حیوانیت کی انتہا، باپ نے بیٹی سے شادی رچالی


خوشاب (24 نیوز) سوتیلے باپ نے اپنی تیرہ سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کرلی، لڑکی کی والدہ کہنا ہے کہ میری بیٹی نابالغ تھی، خاوند نے گن پوائنٹ پر بیٹی سے شادی کی۔ 

خوشاب میں انسانیت لرزا گئی،حیوانیت انتہا کو پہنچ گئی،نہ زمین پھٹی نہ آسمان لرزا، سوتیلے باپ مزمل احمد خان نے اپنی تیرہ سالہ سوتیلی بیٹی عنزہ ندیم سے نکاح شادی کرلی۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ عنزہ نابالغ ہے،باپ بیٹی کو سکول چھٹی کے بہانے ورغلا کر سکول سے لے گیا اور گن پوائنٹ پر گاڑی میں بیٹھا کر لاہور جا کےنکاح کرلیا  اور کورٹ میں بتایا کہ لڑکی کی عمراٹھارہ سالہ ہے۔

لڑکی کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی  اپیل کی ہے۔