وکی لیکس کے بانی جولین اسانج پر فرد جرم عائد

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج پر فرد جرم عائد


(24 نیوز) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج پر جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں جولین اسانج کو 175 برس قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جولین اسانج نے خفیہ ذرائع کے نام غیر قانونی طور پر شائع کیے اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے سازش کی۔ یاد رہے کہ رواں سال 11اپریل کو سات سال کی سیاسی پناہ کے بعد وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer