"لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ن لیگ کا کوئی کریڈٹ نہیں"



اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا نون لیگ کو کوئی کریڈٹ نہیں جاتا، گزشتہ 8 ماہ میں 81 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوا، اگلے سال جون تک 3 سو ارب روپے ریکور کریں گے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت تمام اداروں سے ریکوری کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بے چینی بتاتی ہے کہ معاشی انقلاب آرہا ہے۔ اپوزیشن کو لوڈ شیڈنگ خاتمے کا کوئی کریڈٹ نہیں جاتا۔ 2020 تک گردشی قرضوں کا بہاؤ صفر اور 2030 تک تیس فیصد انرجی متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ پیپلزپارٹی 7 اور ن لیگ نے 3 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ ن لیگ نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے روکنے کیلئے 24 ارب ڈالر تندور میں جھونک دیے۔ وزیر تونائی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 8 ہزار سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ کراچی کے صارفین کے لئے ڈیڑھ سو میگاواٹ ہوا سے بننے والی بجلی سے دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer