" وزیراعظم کراچی صرف چندہ وصول کرنے آتے ہیں"



کراچی (24 نیوز) مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی میں دلچسپی نہیں،وہ کراچی صرف سرمایہ داروں سے چندہ وصول کرنے آتے ہیں۔

مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کی تین اسپتالوں کوتحویل میں لینے کا آفیشل لیٹر میڈیا کو تو جاری کردیا مگر صوبے کو آگاہ کرنا اور عدالتی فیصلے کے مطابق علاج، بجٹ اور تنخواہوں کے جاری رکھنے کا کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا ہمیں فیصلے پر اعتراض ہے، وزیراعلی ان مسائل پروفاق کو خط بھی تحریر کررہے ہیں۔

مشیر اطلاعات سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کی کراچی اوراس کےعوام سے دلچسپی نہیں وہ صرف کراچی کے سرمائیداروں سے چندہ وصول کرنے آتے ہیں۔ اس موقع پرمرتضی وہاب نے کوئٹہ واقع پربھی افسوس کااظہارکرتےہوئے مذمت اور شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کی۔