پاکستان جیت کو ترس گیا، افغانستان نےبھی شکست دے دی

پاکستان جیت کو ترس گیا، افغانستان نےبھی شکست دے دی


برسٹل(24 نیوز) پاکستان شکست کے ٹریک سے نہ اتر سکا، ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی لیکن پوری ٹیم 47 اوورز میں 262 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، بابراعظم نے108 گیندوں پر 112 رنزاسکورکئے۔افغانستان کے راشدخان اور محمد نبی کی شاندارباؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹیم بڑا اسکور نہ بناسکی۔افغان بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ حضرت اللہ نے 28 گیندوں میں 49 رنز جڑدئیے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حضرت اللہ میں گرما گرمی بھی ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کےحشمت اللہ شاہدی نے 74 رنز کی ناقابل شکست کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔