کراچی،نارتھ ناظم آباد پلاسٹک کے گوادم میں آگ لگ گئی،متعدد جھوپڑیاں خاکستر

کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پلاسٹک کے گوادم میں آگ لگ گئی،جس کی لپٹ میں آکرمتصل جھوپڑیاں بھی جل گئیں۔مکینوں کو بروقت ریسکو کرلیا گیا۔ فائربرگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پرقابوپالیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں رات گئے پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی جس کی لپٹ میں آکرمتصل جھوپڑیوں میں آگ لگ گئی, سوتے ہوئے جھوپڑی کےمکینوں کو بروقت ریسکو کرلیا گیا۔

آگ پر فائر برگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے قابو پایا،تاہم آگ لگنے سے گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ لگنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔