ایران کے ایٹمی پروگرام پر ٹرمپ کے الزامات مسترد

ویانا(24نیوز) آئی اے ای اے نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

ایران کے ایٹمی پروگرام پر ٹرمپ کے الزامات مسترد
IAEA


ذرائع کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے اور آئی اےای اے کو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات تک رسائی حاصل ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر ڈیل کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر معاملہ کانگریس کے حوالے کر دیا ہے۔